Friday, December 19, 2025
 

سندھ حکومت نے کراچی کے صنعتی علاقوں کے انفراسٹریکچر کی بہتری کیلیے 9 ارب روپے کی منظوری دے دی

 



سندھ حکومت نے صنعتی علاقوں کے انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے اور ترقی کیلیے 9 ارب روپے سے زائد رقم مختص کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کے حوالےسے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام صنعتی علاقوں کی ترقی کیلیے 9ارب 28کروڑ روپے کی مختص کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں کورنگی، سائٹ، پورٹ قاسم، لانڈھی نکاٹی، فباٹی سمیت اہم صنعتی تنظیموں کی شرکت کی۔ جبکہ اجلاس میں  وزیرصنعت جام اکرام  دھاریجو، چیف سیکریٹری  آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل سیکریٹریز برائے صنعت طارق قریشی، زبیر موتی والا، چیئرمین  کے آئی ٹی ای زاہد سعید ، صدر کاٹی اکرام راجپوت، کائیٹ کے زبیر چھایا، صدر نکاٹی فیصل معیز ، ریحان اشرف، زین بشیر، صدر سائٹ  احمد عظیم، شکیل اشرف، صدر فباٹی شیخ تحسین و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے تمام صنعتی زونز کی ترقی و بحالی کے لیے 9.28 ارب روپے کے فنڈنگ منظور دی۔ اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں صنعتی علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فوری مرمت کی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میئر اور کمشنر کراچی کی مشاورت سے فنڈز کی منصفانہ اور ضرورت کے مطابق تقسیم کی گئی ہے، سائٹ، کورنگی، لانڈھی کے لیے 2، 2 ارب روپے جبکہ نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، سائٹ سپر ہائی وے اور بن قاسم کے لیے بھی رقوم کی منظور دی گئی۔ اجلاس میں سائٹ سپر ہائی وے فیز ون اور ٹو کے لیے 700 ملین روپے کی منظوری دی گئی جبکہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ، ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے لیے 860.55 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری  کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں کے منصوبہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے مالی اعانت کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے صنعت کاروں کی گرانٹ اِن ایڈ کے ذریعے فنڈز کے اجرا پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کابینہ کی فنانس کمیٹی سے پی سی ون کو حتمی شکل دینے کی منظوری لی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شفاف عملدرآمد کے لیے اوور سائٹ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا صنعتی ترقی روزگار، برآمدات اور معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی انفراسٹرکچر کی بحالی سے کاروباری لاگت میں کمی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل