Wednesday, January 07, 2026
 

ملک کی آزادی کو برقرار رکھیں، پوپ لیو کا وینزویلا کے عوام کے لیے پیغام

 



ویٹیکن سٹی: پوپ لیو نے وینزویلا کی خودمختاری اور آزادی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے صدر نکولس مادورو کے تختہ الٹنے کے بعد کی صورتِ حال کو پریشانی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ پوپ لیو نے کہا کہ وینزویلا میں انسانی حقوق اور آئینی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے اور ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھنا ہر کسی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’ہمیں تشدد کے خاتمے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور انصاف و امن کے راستوں پر گامزن ہونا چاہیے، جبکہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنایا جائے‘‘۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر کنٹرول کے لیے مادورو کی گرفتاری کے لیے آپریشن کی ہدایت دی تھی۔ مادورو اس وقت نیو یارک کی جیل میں ہیں جہاں وہ منشیات کے الزامات کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔ پوپ لیو، جنہوں نے ٹرمپ کی بعض پالیسیوں پر تنقید کی ہے، انہوں نے دسمبر میں بھی امریکا سے کہا تھا کہ مادورو کو فوجی طاقت کے ذریعے برطرف نہ کیا جائے۔ پوپ نے زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی بھلائی ہر معاملے پر فوقیت رکھتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل