Loading
راولپنڈی سے ملتان جانے والی مسافر بس تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک پٹھان میں 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 16 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے اور سی پیک بند ہے جس کے سبب بس جی ٹی روڈ سے سفر کر رہی تھی تاہم پہاڑی علاقہ ڈھوک پٹھان کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گورنمنٹ سٹی اسپتال منتقل کر دیا۔
حادثہ شدید دھند اور پہاڑی راستے کے باعث پیش آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل