Loading
وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے اور وزارتِ قومی صحت نے مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد میں موجود 29 ہزار سے زائد پولن الرجی والے درخت ہٹا دیے۔
اعلامیہ کے مطابق پولن الرجی کے درختوں پیپر ملبری (جنگلی شہتوت) کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل سائنسی آپریشن مکمل کرلیا گیا جس میں وفاقی دارالحکومت سے 29,115 پیپر ملبری درخت ختم کردیے گئے۔
ایف نائن پارک، شکر پڑیاں اور بڑے سیکٹرز سے پولن الرجی ملبرری درخت ہٹائے گئے، ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اب تک متعلقہ علاقوں میں 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے جا چکے ہیں، نجی شعبے اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے مزید 18 ہزار درختوں کا ٹینڈر جاری کیا جاچکا ہے۔
شکرپڑیاں میں 81 ایکڑ پر بحالی کا کام جاری ہے، منصوبہ اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس اقدام سے پولن الرجی کے مریضوں میں مزید کمی آئے گی، دو سال میں پولن ویکسینیشن کیسز میں 23 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
2023 کے مقابلے میں 2025 میں الرجی کیسز نصف سے بھی کم رہ گئے، نومبر اور دسمبر 2025 میں پولن کیسز ریکارڈ حد تک کم رپورٹ ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل