Loading
کاٹلنگ مردان روڈ پر گلبہار اسٹاف کے قریب شدید دھند کے باعث ٹرک اور کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کوسٹر ڈرائیور اور متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
کوسٹر کے ڈرائیور سمیت ایک خاتون اور بچے کو مردان سے پشاور ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا، جس سے سڑک پر حدِ نگاہ انتہائی محدود ہوگئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل