Thursday, January 08, 2026
 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم؛ کیپٹلائزیشن پہلی بار بلند ترین سطح پر

 



پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، جب بازار حصص کی مجموعی کیپٹلائزیشن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایکس کی مجموعی کیپٹلائزیشن 20 ہزار 700 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے   جب کہ ریڈی مارکیٹ کا لین دین بھی غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں شیئرز کا حجم 85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ 20 برس کی بلند ترین سطح ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے  کا اظہار ہے۔ بازار حصص کے موجودہ اعداد و شمار ڈالر کے حساب سے بھی بلند سطح پر ہیں، جو ساڑھے 7 سال بعد بڑھ کر 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے، جب مارکیٹ میں تاریخ ساز  تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرلیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل