Thursday, January 08, 2026
 

تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ

 



تائیوان کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تائیوان کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پائلٹ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔ تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پائلٹ کو جلد از جلد تلاش کیا جائے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں۔ صدر نے کہا کہ ریسکیو اور تحقیقاتی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل