Thursday, January 08, 2026
 

لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے گھر خوشی، بیٹے کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

 



بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر کی زندگی میں ایک نئی اننگز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ارجن ٹنڈولکر 5 مارچ کو اپنی منگیتر سانیہ چندھوَک کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہوں گی اور زیادہ تر تقریبات ممبئی میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ٹنڈولکر خاندان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ ارجن اور سانیہ کی منگنی اگست 2025 میں بھارت میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی تھی۔ منگنی کی تقریب کو بھی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل