Loading
منگھوپیر محمد خان کالونی میں واقع نجی سریا مل میں مشین کا پرزہ ٹوٹنے کا واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانےکے علاقے محمد خان کالونی میں واقع نجی سریا مل میں مشین کا پرزہ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشین کا بھاری گراری نما پرزہ ٹوٹ کر فیکٹری کی دیوار کو توڑتا ہوا مل سے متصل قریبی رہائشی مکان کی چھت پر جا گرا۔
واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 21 سالہ نوجوان نعمان ولد نصیر ہاتھ پر خراش آنے سے معمولی زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، قانونی و حفاظتی پہلوؤں سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل