Friday, January 09, 2026
 

کترینا اور وکی کوشل کے بیٹے کا فلم ’اڑی‘ سے تعلق پرسوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

 



کترینا کیف اور وکی کوشل کے بیٹے کے نام اداکارہ کی کامیاب فلم ’اڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ سے تعلق پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا جب کہ اس پر فلم ’اڑی‘ کے ہدایت کا ردعمل بھی وائرل ہوگیا۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر ہی اپنے بیٹے کے نام سے متعلق بتایا۔ بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینا کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے دو ماہ مکمل ہونے پر اس کے نام کا اعلان کیا۔         View this post on Instagram                       گزشتہ روز جوڑے نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کی، سبز پس منظر میں لی گئی تصویر میں مشہور جوڑی اپنے ننھے بیٹے کا چھوٹا سا ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کو ’روشنی کی کرن‘ قرار دیتے ہوئے اپنی زندگی میں اس کی آمد پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا  ہے کہ ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشل، دعائیں قبول ہوئیں، زندگی خوبصورت ہے، ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔ جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر آئی، مداحوں نے اس نام کا وکی کی ایکشن ڈراما فلم اُری: دی سرجیکل اسٹرائیک سے تعلق جوڑا۔ 2019 میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم میں 37 سالہ وکی کوشل نے ایک فوجی افسر کا کردار ادا کیا تھا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں ان کے کردار کا نام بھی وہی تھا جو انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے رکھا ہے۔ فلم اڑی کے ہدایت کار آدتیہ دھر کا ردِعمل وکی اور کترینا نے اپنے بیٹے کا نام ویہان رکھا ہے، جب کہ فلم میں وکی کے کردار کا نام میجر ویہان شیرگل تھا، اس دلچسپ مماثلت پر فلم کے ہدایتکار آدتیہ دھر نے بھی خوبصورت ردِعمل دیا۔ ہدایت کار نے ایک پوسٹ میں جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میرے وکی، اسکرین پر میجر ویہان شیرگل کو زندگی دینے سے لے کر اب ننھے ویہان کو اپنی بانہوں میں تھامنے تک، زندگی واقعی ایک مکمل دائرہ بن گئی ہے، تم تینوں کے لیے ڈھیروں محبت اور دعائیں، تم دونوں شاندار والدین ثابت ہو گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل