Loading
اورنگی ٹاؤن گلشن بہارمیں گھرسے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کوخودکشی کا شاخسانہ قرار دیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
پاکستان بازارتھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن گلشن بہارمارکیٹ گلی نمبر 8 کے قریب گھرسے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ خاتون کی شناخت 35 سالہ شاہین زوجہ شاہین زوجہ شنوارکے نام سے کی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جانے وقوع سےشواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا۔
ایس ایچ او پاکستان بازارامام بخش لاشاری نے بتایا کہ متوفیہ خاتون 2 بیٹوں کی ماں تھی جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں اوردونوں بیٹے حافظ قران ہیں۔
انھون نے بتایا کہ متوفیہ کے سسر کا کہنا ہے کہ بہوبیمار اور ذہنی مریضہ تھی۔ بہو کا روحانی اورذہنی علاج بھی چل رہا تھا۔ بہو اپنے شوہر کے ساتھ سو رہی تھی اچانک اٹھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
شوہر لاش لیکر عباسی شہید اسپتال روانہ ہو گیا ہے،پولیس واقعے کے حوالے سے مزید جانچ کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل