Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل قرمان نے خلفا بتایا کہ ملزم کا دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپا کیا گیا تھا اور پولیس نے اشتہاری کی کارروائی کے حوالے سے رپورٹ عدالت جمع کروا دی ہے۔
عدالت کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے لہٰذا عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔ ملزم علی امین گنڈا پور کے ضمانتی مچلکے منسوح کیے جاتے ہیں اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
حکم نامے کے مطابق ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے، ملزم کے ضمانتی کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب برآمدگی و ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈا کے خلاف اکتوبر 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل