Monday, January 12, 2026
 

رحیم یار خان، خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل، پولیس نے 2 روز میں ملزمان گرفتار کر لیے

 



صادق آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے مطابق پولیس نے دو روز قبل قتل ہونے والے خواجہ سرا کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کیے، جس کے نتیجے میں ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل