Loading
شہر قائد کے علاقے جوڑیا بازار میں کھارادر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں ملنے والے ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی ہے، جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل