Loading
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سردی میں اضافے کے باعث گیس کی فراہمی میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے گھریلو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
علی پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھریلو شعبے کو صنعت سے اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 سے بڑھ کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی ہے، شیوَا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی۔
اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی میں بہتری آئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس دے رہے ہیں، صنعت کو گیس کی بندش ایک دن سے دو دن کرنے پر مشاورت جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل