Monday, January 26, 2026
 

ہریتک روشن کی بیساکھیوں پر چلنے کی ویڈیو وائرل، اداکار نے وجہ بتادی

 



بالی ووڈ اسٹار ہریتک روشن حال ہی میں فلم ساز گولڈی بہل کی سالگرہ کی تقریب میں بیساکھیوں کے سہارے نظر آئے، جس کے بعد مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔ ہریتک روشن کی بیساکھیوں کے سہارے چلنے کی ویڈیو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اور اداکار کی صحت سے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔ تاہم ہریتک روشن نے اب سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے نہ صرف اپنی صحت سے متعلق بتایا بلکہ اپنے مخصوص مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسا بھی دیا۔         View this post on Instagram                       ہریتک نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ شیئر کیا جس کا عنوان انہوں نے ’’STATUTORY WARNING‘‘ رکھا۔ انہوں نے مذاقاً لکھا کہ ان کے جسم کے ہر حصے کے ساتھ جیسے ایک الگ ہی ON/OFF بٹن لگا ہوا ہے۔ اداکار کے مطابق ان کا بایاں گھٹنا اچانک ہی ’’چھٹی پر چلا گیا‘‘ اور اسی وجہ سے انہیں بیساکھیوں کا سہارا لینا پڑا۔ انہوں نے لکھا ’’ہم سب ایسے جسم میں رہتے ہیں جس کے بارے میں ہم مکمل طور پر کبھی نہیں جان سکتے کہ وہ کیسے کام کرتا ہے۔ میرا جسم مگر ایک دلچسپ نمونہ ہے۔ اس کے ہر حصے کا اپنا ON/OFF بٹن ہے۔‘‘         View this post on Instagram                       ہریتک نے مزید کہا کہ ان کی بائیں ٹانگ، بایاں کندھا اور دایاں ٹخنہ اکثر اچانک جواب دے جاتے ہیں اور یہ صورتحال انہیں عجیب و غریب تجربات سے گزارتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسی کیفیات نے ان کے ذہن کو منفرد راستے سکھا دیے ہیں اور وہ خود کو ایک خاص ’’نیورون سسٹم‘‘ کا مالک سمجھتے ہیں۔ اداکار نے فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا جہاں بعض اوقات ان کی زبان کسی لفظ کا ساتھ نہیں دیتی۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے سنجیدہ منظر میں انہیں ’’ڈنر‘‘ کہنا ہوتا ہے لیکن زبان اچانک وہ لفظ بولنے سے انکار کر دیتی ہے، جس سے ہدایت کار اور ٹیم حیران رہ جاتی ہے۔ ہریتک نے شوخی سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح وہ غلطی پر غلطی کرتے رہے، چہرے کے تاثرات بدلتے رہے، ناک پر سلمان خان اسٹائل میں ہاتھ مارتے رہے اور آخرکار خود ہی بے قابو ہنسی میں مبتلا ہوگئے۔ ان کے اسسٹنٹس بھی صحیح لفظ یاد دلانے کے لیے کان میں سرگوشیاں کرتے رہے، یہاں تک کہ آخر میں انہوں نے ’’ڈنر‘‘ کے بجائے ’’لنچ‘‘ کہہ کر شاٹ مکمل کیا۔ اپنے مخصوص انداز میں ہریتک روشن نے ایک سنجیدہ صحت کے مسئلے کو بھی ہنسی اور صبر کا سبق بنادیا، جس پر مداحوں کی جانب سے خوب ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ہریتک روشن کو حال ہی میں فلم ’’وار 2‘‘ میں دکھائی دیئے، جو باکس آفس پر زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل