Loading
سانحہ گل پلازہ میں جان لیوا آتشزدگی کے واقعے کو 9 روز مکمل ہوگئے جس میں جل کر راکھ ہوئے 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آتشزدگی کے بعد لاپتا افراد کے اہل خانہ کے 69 سیمپلز لیے گئے ہیں، ڈی این اے کے ذریعے مجموعی طور پر 23 افراد کی شناخت مکمل ہوئی ہے باقی 46 افراد کی باقیات کے سیمپلز ناقابل شناخت ہیں۔
ذرائع کے مطابق 46 افراد کی وقوع کے وقت لوکیشن، آخری کال اور دیگر حاصل تفصیل کی مدد سے تلاش جاری ہے، سی پی ایل سی اور پولیس کے درمیان تفصیلی معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے اور تمام 46 افراد کی تفصیلات پولیس کے اعلی حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل