Loading
حکومت پنجاب نے صوبے میں 4 روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 5 فروری سے 8 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حکومت پنجاب نے 5، 6 اور 7 فروری کی عام تعطیلات کے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں اور اتوار کو معمول کے مطابق چھٹی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے سلسلے میں صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو صوبہ پنجاب میں یوم کشمیر منایا جائے گا اور اس مناسبت سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 6 اور 7 جمعہ اور ہفتے کو بھی عام تعطیلات ہوں گی اور پنجاب کے تعلیمی اور سرکاری ادارے 5 فروری سے 8 فروری تک بند رہیں گے۔
نوٹیفیکیشنز کے مطابق پنجاب میں اب تمام اسکول اور سرکاری ادارے پیر 9 فروری کو کھلیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں لاہور اور پنجاب کے عوام کو 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت کا جشن منانے کی دعوت دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شہریوں کو پنجاب میں طویل ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر، 6 فروری کو صوبائی سطح پر بسنت کی چھٹی، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل