Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر اظہار برہمی کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپکے وکیل کہاں پر ہیں؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ وکیل نہیں کیا یہ دوسری پارٹی سے جاکر مل جاتے ہیں، وکلاء کے پاس جائیں تو کہتے ہیں اتنے پیسے دے دو پھر اعتبار بھی نہیں ہوتا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ آپ کسی منڈی میں نہیں کھڑے ہوئے، ایک لفظ بھی اور کسی وکیل کے بارے میں مت بولئیے گا، وکیل کیخلاف بار کونسل میں جائیں درخواست دیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ الزام لگا رہے ہیں تو بار کونسل کو جاکر ثبوت دیں، تا کہ بار کونسل انکے لائسنس کینسل کر دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل