Loading
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی شہداء کے لواحقین کے حوصلے پست نہ کر سکی۔ شہداء کے لواحقین آج بھی صبر، حوصلے اور وطن سے غیر متزلزل محبت کی مثال بنے ہوئے ہیں۔
شہداء کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیاروں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ایس ایچ او ساجد بلوچ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا مچھ میں تعینات تھا، جہاں اس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
صدیق بلوچ شہید کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے گولی لگنے کے باوجود کہا تھا کہ وہ کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گا۔ کانسٹیبل شہزاد شہید کی بیٹی نے کہا کہ ان کے شہید والد انہیں بہت عزیز تھے، جبکہ شہزاد شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ ایک بھائی کیا، اگر ہم سب بھی ملک کیلئے قربان ہو جائیں تو کوئی دکھ نہیں۔
بلوچستان کے یہ شہداء اور ان کے لواحقین آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ اور پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل