Wednesday, February 04, 2026
 

کراچی: نوکری ملنے کے دو روز بعد ہی نوجوان نے خودکشی کر لی

 



گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی نوجوان کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اُس کی شناخت 23 سالہ محب ولد مراد حیدر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق متوفی نوجوان نے پسند کی شادی کی تھی اورگھریلو مسائل کی وجہ سے متوفی نوجوان کی بیوی اُسے چھوڑ کر چلی گئی تھی اور بعد میں بیوی نے طلاق لے لی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی تھی لیکن نوجوان بچ گیا تھا تاہم اس مرتبہ نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔ متوفی نوجوان بے روزگار تھا اور دو روز قبل ہی اس کی کہیں نوکری لگی تھی، ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی نوجوان نے گھریلو مسائل کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل