Loading
سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس آغا فیصل کو گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے نامزد کیا ہے۔
جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگے لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت نوٹفائی کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل