Wednesday, February 04, 2026
 

بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا، علیمہ خان

 



پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اور بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ لگتا ہے ججوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے وہ بے بس ہیں، غریب پولیس والوں کو زبردستی عدالت میں  جھوٹ بلوایا جا رہا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ‎لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے لیکن پیغام دیا جا رہا ہے موجودہ سسٹم میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوکر وقت گزار لیتے ہیں، مجھے معلوم ہے انہوں نے سزا ہی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، عمران خان  وجہ سے ان کو لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے، بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کا میڈیکل چیک اپ کریں، میرا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے میں کوئی پٹیشن عدالت میں نہیں کرسکتی۔ علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے زبان دی تھی میڈیکل رپورٹ فیملی کو دی جائے گی لیکن ہمیں ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی کی ڈیوٹی لگی ہے کہ لوگوں کی توجہ ہٹاؤ۔ ان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک جانے کے لیے میں تین عدالتوں میں گئی ہوں، فنڈ ریزنگ کے لیے میں نے بیرون ملک ضرور جانا تھا لیکن عدالت نے میری درخواست خارج کردی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ کل بشریٰ بی بی کی بیٹی نے ملاقات کے بعد فون پر بتایا بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ دو ہفتوں تک بلرڈ تھی، بیرسٹر گوہر خان سے بھی کل میری بات ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں ہمارا اپنا ڈاکٹر عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرے، یہ لوگ ہمیں میڈیکل رپورٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش ہو رہی ہے، اچکزئی صاحب نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے  پہلے بانی کی آنکھ ذاتی معالجین سے معائنہ کرائیں، بانی کی آنکھ میں اگر مسئلہ تھا تو وہ کہاں جاتا اسپتال ہی چلا جاتا۔ عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی بانی سے ان کی طبیعت سے متعلق پوچھا وہ ہر چیز کو ہلکا لیتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل