Wednesday, February 04, 2026
 

انجن خراب ہونے کے باعث دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں بچی کی پیدائش

 



رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کے دوران ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا، ماں اور نومولود کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین انجن خراب ہونے کے باعث دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق بوگی نمبر 08 میں اچانک ڈیلیوری کا معاملہ پیش آیا، جس پر ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر ڈاکٹرز کو طلب کیا۔ خوش قسمتی سے ٹرین میں موجود ڈاکٹرز نے ماں اور بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ڈیلیوری کے بعد خاتون مزید سفر کے قابل نہ رہی، جس پر ریلوے پولیس کی درخواست پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ اہلِ خانہ کی رضامندی سے خاتون اور نومولود کو مزید طبی نگہداشت کے لیے کورنگی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے دوران ریلوے پولیس نے مکمل تعاون فراہم کیا، جس پر خاتون مسافروں اور اہلِ خانہ نے ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ حکام کے مطابق ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل