Tuesday, February 10, 2026
 

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی: عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کی درخواست پر سماعت کا دوسرا مرحلہ مکمل

 



عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی درخواست پر دوسرے مرحلے کی سماعت مکمل کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل IX اور ضمیمہ G کے تحت شروع کی گئی تھی۔ ان کارروائیوں میں پاکستان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اس کے اطلاق کا تعین کرے۔ دو روزہ سماعت کے دوران پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سید محمد مہر علی شاہ، پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس سید حیدر شاہ، نیدر لینڈ لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر جمال ناصرنے کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں سر ڈینیل بیتھ لیہم ، پروفیسر فلیپا ویب، ڈاکٹر کیمرون مائلز، مس شارلوٹ ویسٹ بروک، عبداللہ طارق اور پیٹر جے رے اور ڈاکٹر گریگوری ایل مورس بھی شامل تھے۔ بھارت نے سماعت میں شرکت کی دعوت کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی کوئی پیش ہوا ثالثی عدالت کی صدارت امریکا کے پروفیسر سین ڈی مرفی نے کی۔ ثالثی عدالت کے دیگر اراکین میں بیلجیم کے پروفیسر ووٹر بائی ٹریئٹر، امریکا کے پروفیسر جیفری پی مائنیئر، اردن کے جج عون شوکت الخصاونہ، اور آسٹریلیا کے ڈاکٹر ڈونلڈ بلیک مور شامل ہیں۔ ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق پی اے سی کارروائی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل