Loading
پشاور کے علاقے حیات آباد میں دستی بم حملے کا واقعہ پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ایک مکان پر دستی بم پھینکا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور چادر پہنے ہوئے تھے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ حیات آباد فیز 6، سیکٹر ایف 4، گلی نمبر 3 میں شکیل ارشد نامی شخص کے گھر پر پیش آیا۔ دستی بم پھینکنے سے ایک راہگیر خوش قسمتی سے محفوظ رہا جبکہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔
پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل