Loading
جیفری ایپسٹین کیس میں ایک نیا موڑ اُس سامنے آیا جب دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک ایک چکا دینے والی پیشکش لے کر سامنے آگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدنام زمانی جنسی اسکینڈل جس میں جیفری ایپسٹین نامی شخص کے کم عمر بچیوں کا سیکس ریکٹ چلانے کا الزام سامنے آیا تھا۔
جیفری ایپسٹین نے اعلیٰ حکومتی شخصیات، سیاست دانوں، بزنس مین اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کو کم سن بچیاں پیش کی تھیں۔
امریکی مبصر میٹ والش نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں متعدد خواتین دعویٰ کر رہی تھیں کہ ایپسٹین اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
جس کے جواب میں ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ جو بھی متاثرہ شخص سچ بولے گا اور جیفری ایپسٹین کے خلاف بیان دینے کی ضرورت محسوس کرے گا میں اس کے قانونی اخراجات ادا کروں گا۔
ایلون مسک کا اصرار ہے کہ متاثرین کو درست قانونی معاونت ملنی چاہیے تاکہ وہ اپنے حقائق بلا خوف دنیا کے سامنے لا سکیں اور انھیں انصاف بھی ملے۔
ایلون مسک کے قانونی اخراجات ادا کرنے کے اعلان کو بین الاقوامی میڈیا میں کافی سراہا جا رہا ہے کیوں کہ صدر ٹرمپ کا نام بھی ان فائلز میں آیا ہے۔
یاد رہے کہ جنسی اسکینڈل سے متعلق جیفری ایپسٹین کا نام سب سے پہلے 2019 میں سامنے آیا جب وہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔
وہ ایک پرِتعیش نیٹ ورک چلاتا تھا جو متاثرہ کم سن لڑکیوں اور خواتین کے جنسی استحصال کے شکار ہونے کا مرکز بن گیا تھا جن میں کچھ جان بوجھ کر اور کچھ انجانے میں شکار ہوئیں۔
ایپسٹین کے ساتھ گزلین میکسویل کا نام بھی سامنے آیا، جنہوں نے خود بتایا تھا کہ وہ ٹرمپ کی معافی کی صورت میں اسکینڈل سے جڑے مزید حقائق افشا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل