Tuesday, February 10, 2026
 

نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن ہے جس کا مقصد آئی پی پیز مافیا کو بچانا ہے، حافظ نعیم

 



جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد آئی پی یپز مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔ حافظ نعیم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے، یہ واضح معاشی دہشت گردی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، جس کا مقصد  IPPs مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کریں گے جبکہ اپنی ضرورت کی یہی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ایکس پر بیان۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل