Loading
سرمائی اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا کھلاڑی لائیو انٹرویو میں گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کرکے رونے لگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولمپک گیمز میں ناروے کے اتھلیٹ 28 سالہ اسٹرولا ہولم لیگرائڈ مردوں کی 20 کلومیٹر انفرادی ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
تمغہ جیتنے کے بعد ناروے کے نشریاتی ادارے کو لائیو ٹی وی انٹرویو میں ایتھلیٹ نے گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ پہلے ملنے والی اپنی گرل فرینڈ سے تین ماہ قبل بے وفائی کی تھی۔ جس پر نادم ہوں۔
View this post on Instagram
کھلاڑی نے کہا کہ میری زندگی میں وہ ایک سونے کا تمغہ تھی۔ میں صرف اسی کے بارے میں سوچتا ہوں۔ کاش آج یہ خوشی میں اس کے ساتھ بانٹ سکتا۔
اس موقع پر کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کئی دوست انھیں معاف کردیں گی۔
دوسری جانب ناروے کے اخبار کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دیئے گئے تحریری جواب میں کھلاڑی کی گرل فرینڈ نے معافی دینے سے انکار کردیا۔
گرل فرینڈ نے کہا کہ پورے دنیا کے سامنے محبت کے اظہار کے باوجود معاف کرنا بہت مشکل ہے۔ میں نے خود کو اس صورتحال میں ڈالنے کا انتخاب نہیں کیا۔ یہ تکلیف دہ ہے۔ ہماری بات ہوئی ہے اور وہ میرے مؤقف سے آگاہ ہیں۔
ابتدائی طور پر کھلاڑی ہولم لیگرائڈ نے اس جواب پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا مگر بعد ناروے کے اخبار کو ایک اپنا تحریری بیان بھی دیا۔
جس میں انھوں نے کہا کہ مجھے شدید افسوس ہے، میں نے ناروے کے بایاتھلون کے لیے خوشی کے دن پر اپنی ذاتی کہانی چھیڑ دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں آج بھی خود کو سنبھلا ہوا محسوس نہیں کر رہا ہوں اور نہ ہی صاف سوچ پا رہا ہوں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل