Wednesday, February 11, 2026
 

متحدہ عرب امارات؛ رمضان کے دوران اوقاتِ کار کا اعلان؛ کتنی رعایت ملی؟

 



رمضان کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے کی رحمت بھری ایک ایک ساعت سے مستفید ہونے کے لیے ابھی سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی اس مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوران وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا۔ جس کے تحت رمضان کے دوران سرکاری اوقاتِ کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جب کہ جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ مزید یہ کہ جمعے کے روز 70 فیصد تک عملے کو ورک فرام ہوم کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے بشرطیکہ یہ فیڈرل اتھارٹی کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ہو۔ البتہ شفٹس میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات کار انفرادی طور پر ہر ادارہ ضرورت کے مطابق خود کرے گا تاکہ ملازمین کی سہولت اور اداروں کی پیداواری صلاحیت دونوں کو برقرار رکھا جاسکے۔ یاد رہے کہ رمضان کے دوران سرکاری اوقات میں یہ تبدیلی ملازمین کو روزانہ عبادات، افطار اور دیگر مذہبی اعمال کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل