Wednesday, February 11, 2026
 

کراچی، سعدی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان مقابلے کے بعد گرفتار

 



شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے دو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاون سے مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فون کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔  گرفتار ملزم چائے کے ہوٹل پربیٹھے شہریوں سے لوٹ مار  کر رہے تھے، پولیس موقع پرپہنچ گئی ، پولیس کودیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل