Wednesday, February 11, 2026
 

محبت جان لیتی ہے؛ لَو ٹرائی اینگل کا عبرتناک انجام؛ نوجوان لڑکی قتل

 



محبت میں اگر جلن، حسد اور رقابت شامل ہوجائے تو یہ جذبہ قتل جیسی ہولناک واردات تک پہنچ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی فلم نگری ممبئی کے علاقے شیواجی نگر میں ہوا جہاں محبت کے تکون ( تین کردار) میں سے ایک 19 سالہ لڑکی اپنی جان سے گئی۔ پولیس کے بقول قتل کی یہ واردات فرقانیہ محلے میں دن دہاڑے پیش آئی جہاں شفا نامی نوجوان لڑکی کو نہایت قریب سے گولی ماری گئی۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شفا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ہی قتل کی اس ہولناک واردات میں رومانوی تنازع اور ذاتی رنجش کا سرا مل گیا۔ تفتیشی افسر کے بقول مقتولہ ایک نوجوان سے محبت کرتین تھی جو بیک وقت ایک اور خاتون کے ساتھ بھی وابستہ تھا۔ جس کے باعث ان تینوں کے درمیان ہی رنجش، حسد اور کشیدگی بڑھتی گئی جو مبینہ طور پر قتل کی سازش میں تبدیل ہو گئی۔ جب شفا نے اپنے بوائے فرینڈ کو اُس خاتون سے رابطہ ختم کرنے پر زور دے رہی تھی اور لڑکا کے زیادہ جھکاؤ دوسری خاتون کی جانب ہوگیا۔ کس پر ان دونوں نے شفا کو ہمیشہ کے لیے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تاکہ پھر خود آسانی سے شادی کرسکیں۔  پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 12 گھنٹوں کے اندر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 25 سالہ خاتون اور اس کا 23 سالہ ساتھی بھی شامل ہیں۔      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل