Loading
بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق 13 فروری کو صبح 10 بج کر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب واقع تھا۔
زلزلے سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل