Friday, February 13, 2026
 

عمران خان کا ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ طبی چیک-اپ ہوچکا ہے

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ ڈاکٹروں سے چیکأاپ ہوچکا ہے۔ سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا چیک اپ کروایا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پہلی مرتبہ بینائی کمزور ہونے کی شکایت اگست 2025 میں ہوئی۔ جس کا معائنہ پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف نے کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا دوسرا اور تیسرا معائنہ جنوری میں ہوا۔ علاوہ ازیں عبدالغفورانجم کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج چھوڑنے کے بعد بھی عمران پمز کی تین رکنی ٹیم نے عمران کا معمول کا چیک اپ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام لگایا تھا کہ سابق سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے غفلت برتی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل