Loading
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کے بیسویں گروپ میچ میں یو اے ای نے کنیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دہلی میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے یو اے ای ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔
کینیڈا کی طرف سے ہرش ٹھاکر نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ نوینت دھالیوال 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یو اے ای نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
یو اے ای کے اریانش شرما نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور شعیب خان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل