Loading
کراچی حیدرآباد موٹروے ایم 9 پر کاٹھور کے مقام پر گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک ٹریفک حادثے پیش آیا جس میں اب تک بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم نائن سپر ہائی وے انصاری پل کے قریب چار تیز رفتار گاڑیاں اور مسافر بس مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئیں۔
حادثے میں ایک مسافر بس، ایک مال بردار ٹرک جبکہ کم از کم تین کاریں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ 10 موقع پر جاں بحق ہوئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122، چھیپا اور ایدھی کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کام سرانجام دیے۔
امدادی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
عینی شاہدین کے مطابق مال بردار ٹرک الٹنے کی وجہ سے ڈیزل سڑک پر پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل