Saturday, February 14, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیسویں میچ میں عمان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر عمان کے کپتان جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ وکٹ نئی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو میچز میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی اس پر فوکس کریں گے۔ آئرلینڈ کے کپتان لوکران ٹکر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل کپتان پال اسٹرلنگ کا ساتھ نہ ہونا ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پال اسٹرلنگ اور کالٹز کی جگہ ٹم ٹیکٹر اور جوش لٹل کو شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل