Saturday, February 14, 2026
 

ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری کی بدولت پاکستان کے ڈیری اور لائیو اسٹاک میں تاریخی سنگِ میل

 



اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ادارہ جاتی ہم آہنگی، عالمی شراکت داری اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور ترکی کے زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے درمیان زرعی و لائیوسٹاک تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایس آئی ایف سی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم یادداشتوں کے معاہدے میں خصوصی سہولت فراہم کی۔ معاہدے کے تحت زرعی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کا جامع فریم ورک تشکیل دیا گیا۔ دو طرفہ تعاون سے جدید کارپوریٹ لائیوسٹاک فارمنگ اور برآمدی ویلیو چین کی ترقی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان اور ترکی زرعی و لائیوسٹاک شعبہ میں ادارہ جاتی روابط، پرائیویٹ سیکٹر اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ پیش رفت ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل