Saturday, February 14, 2026
 

مودی کی ناقص سیکیورٹی، دہلی میں لاپتہ افراد میں تشویشناک اضافہ

 



مودی کی زیر سرپرستی بھارتی دارالحکومت دہلی جرائم کا گڑھ بن گیا۔ بھارتی جرائد نے مودی کی ناقص سیکیورٹی اور جرائم پیشہ  عناصر کی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق حالیہ اعداد و شمار  مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی کی سنگین غفلت کے باعث مجموعی طور پر تقریباً 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے دہلی سے لاپتہ ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں روزانہ 16 بچوں سمیت 60  سے زائد افراد لاپتہ ہوتے ہیں، 2017 سے 2023 کے درمیان دہلی میں سالانہ اوسطاً 13 ہزار خواتین اور 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔  دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نااہل ادارے گزشتہ برسوں میں لاپتہ رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد  تاحال  بازیاب نہیں  کرا سکے۔ عالمی ماہرین کے مطابق نا اہل مودی انتہا پسند گروہوں کو کھلی چھوٹ دے کر لاپتہ افراد کو مکروہ دھندوں میں استعمال کرا رہا ہے، مودی کی انتظامی ناکامی اور ریاستی غفلت  نے بھارت کو  دنیا کے غیر محفوظ ممالک میں شامل کر دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل