Loading
سیاست سے کنارہ کش ہونے والے گلوکار ابرار الحق دوران کنسرٹ ڈونیشن کے پیسے جیب میں رکھنے کی وائرل ویڈیو کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ایک اور تازہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون صحافی سے ڈونیشن معاملے پر بحث کرتے نظر آرہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ابرار الحق خاتون صحافی سفینہ خان سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے اور انھیں بار بار وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے کا طعنہ دیتے رہے۔
سفینہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تو آپ کے اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھے، ویڈیو وہاں موجود آپ کے لوگوں نے وائرل کی۔ لیکن ابرار الحق کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔
ابرار الحق نے سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کا سپورٹر قرار دیتے ہوئے کہا ڈونیشن والے معاملے کی وضاحت بھی دی۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی جیب سے زمین خرید کر اسپتال بنایا۔ اور لوگوں نے ڈونیشن دیا۔ دوران کنسرٹ جو ویڈیو وائرل ہوئی، وہ اس آدمی نے اسپتال کے لیے ڈونیشن دیا تھا۔ اب میں اس وقت کسی بینک میں جاکر تو وہ پیسے جمع نہیں کروا سکتا تھا۔ اس لیے پیسے جیب میں ڈالے۔
Ibrar Ul Haq attacked me without any reason. I think he was not in his senses
ابرار الحق کا مجھ سمیت صحافیوں پر حملہ ، ہمیں ن لیگ کے صحافی کہہ کر شور مچاتے رہے pic.twitter.com/xK788S45na
— Safina Khan (@SafinaKhann) February 13, 2026
ابرار الحق کی یہ ویڈیو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے، جس میں ابرار کے مداح ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ دیگر صارفین کی جانب سے اسے ’انا کا مسئلہ‘ کہہ کر تنقید کی جارہی ہے۔
بعد ازاں سفینہ خان نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ابرار الحق اور صحافی کے درمیان ہونے والی غلط فہمی ختم ہونے کے بعد خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Abrar ul Haq and journalist Safina Khan clash then patch up as misunderstanding is sorted #IbrarUlHaq #SafinaKhan pic.twitter.com/f7EhEyHSYR
— Safina Khan (@SafinaKhann) February 14, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل