Loading
منی لانڈرنگ کیس میں قید بھارتی شہری سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید ہیں تاہم انہوں نے جیل سے جیکولین فرنینڈس کو ایک محبت نامہ لکھا جس میں مہنگے تحفے کا ذکر کیا گیا۔ خط میں انہوں نے اداکارہ کو ’’بیبی بوما‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور اپنے مبینہ تعلق کا دوبارہ اظہار کیا۔
سوکیش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جیکولین فرنینڈس کیلئے ایئربس ایچ سیریز کا ایک لگژری ہیلی کاپٹر خریدا ہے جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے ہے، جبکہ اس ہیلی کاپٹر کو اداکارہ کے نام کے ابتدائی حروف "JF" کے ساتھ خصوصی طور پر ڈیزائن بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ قیمتی تحفہ ان کی ذاتی کمائی سے خریدا گیا ہے اور اس کا مقصد اداکارہ کو شوٹنگ کے لیے دور دراز مقامات تک آسان سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
خط میں سوکیش نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جیل کی سلاخوں کے باعث وہ اداکارہ سے دور ہیں لیکن ان کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ ان کی محبت کی علامت ہے اور وہ ہر مشکل کے باوجود جیکولین کو یاد کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ سوکیش چندر شیکھر نے اداکارہ کو مہنگے تحائف دینے کا دعویٰ کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ جیکولین فرنینڈس کو قیمتی تحائف اور جائیداد دینے کے دعوے کر چکے ہیں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے اس تازہ خط یا مبینہ تحفے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اداکارہ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر سوکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسے 25 کروڑ روپے اور 50،000 میٹا شیئرز دیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل