Sunday, February 15, 2026
 

پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان

 



بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ ایشیاکپ کےبعد ورلڈکپ میں بھی کھیل کی اسپرٹ کے منافی سوچ کے تحت آج کے میچ میں بھی بھارت کے کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نےکرنےکا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے،کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے،کہاگیا ہےکہ ہینڈ شیک نہ ہونے سےکرکٹ کی ساخت متاثر ہورہے ہیں۔ گزشتہ روزہینڈ شیک کے سوال پربھارتی کپتان کاکہناتھاکہ ہینڈ شیک کےلیے 24 گھنٹے انتظارکرلو، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے،ہینڈ شیک کاسسپنس کل ختم کردیں گے 24 گھنٹے رک جائیں، ہینڈ شیک کا انتظار کرو ، ابھی کھانا کھائیں سو جائیں کل دیکھیں کہ کیا ہوتا  ہے۔ ایشیاکپ میں روایتی حریف تین بار مد مقابل آئے تھے، تینوں بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ کے بعد ٹیم بھی ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔ بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا۔ سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے" والی حرکت شروع کی ہے یہ بڑی احمقانہ ہے، یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔ This ‘no shaking hands’ is such a silly thing that India has started. It’s unbecoming of a nation like ours. Either play properly within the spirit of the game or don’t play at all. — Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) February 15, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل