Sunday, February 15, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے آج کھیلے گئے دیگر میچز میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے اور گروپ اے میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل