Sunday, February 15, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف بنگلا دیش کے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے

 



ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، اس لیے ہمارے وزیراعظم شرکت نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا ہم آپ کو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتائیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل