Monday, February 16, 2026
 

اسلام آباد کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف

 



اسلام آباد کے سیکٹر جی 16 کے ایک گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی 16 کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث متعدد ملزمان حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر کے تہہ خانے میں گرودوں کی پیوندکاری کے متعدد مریض موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق گھر میں مریضوں کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک مریضہ نے بتایا کہ یہاں پر میرے خراب گردوں کو نکال کر نیا گردہ ڈالا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متعدد مریض گھر کے تہہ خانے میں بدستور موجود ہیں جبکہ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل