Tuesday, February 17, 2026
 

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان خونریز مقابلہ جاری، 2 اہلکار زخمی

 



شہر قائد میں ایک بار پھر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شاہ لطیف ٹاؤن کے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں مبینہ دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر نشاندہی کے لیے لائے گئے تین گرفتار دہشتگرد بھی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جارہا ہے۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے قریبی گلیوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام دہشتگردوں کو گرفتار یا غیر مؤثر نہیں بنا دیا جاتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل