Friday, February 20, 2026
 

ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

 



ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کے فیصلے پر پاکستانی کپتان حفصہ خالد کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کو 80 رنز سے کم پر محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب بنگلادیشی کپتان فہیمہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک جبکہ بنگلادیشی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل