Loading
سیشن کورٹ لاہور نے بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے مقدمے میں مجرم عمران عرف بھولا کو دو بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔
پراسکیوٹر شبیر خان کے مطابق مجرم عمران عرف بھولا نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنی بہن شگفتہ پروین اور اس کے شوہر لیاقت علی کو قتل کیا تھا، جبکہ فائرنگ کے دوران اپنی والدہ کو بھی زخمی کردیا تھا۔
پراسکیوٹر نے عدالت میں سترہ گواہوں کو پیش کیا، جن کے بیانات کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ سنایا۔
پولیس کے مطابق 2023 میں دوہرے قتل کا مقدمہ نشتر کالونی پولیس نے درج کیا تھا، جس کے بعد مقدمے کی سماعت سیشن کورٹ میں جاری تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل