Friday, February 20, 2026
 

بھارت جاکر سچن سے شادی کرنے والی سیما حیدر کا 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش

 



پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن کے یہاں گزشتہ 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے قبل 15 مارچ 2025 کو سیما حیدر نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جب کہ پاکستان میں ان کے پہلے شوہر سے 4 بچے ہیں جو ماں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں اپنے محبوب سچن سے ملنے اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں سچن اور سیما نے شادی کرلی اور یہ معاملہ دونوں ممالک میں خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا تھا۔ سیما نے خود کو بھارتی ماحول ڈھال لیا ہے۔ 30 سیما حیدر کی خود سے 10 سال چھوٹے سچن مینا سے 2019 میں آن لائن گیم کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔ آن لائن بات چیت سے شروع ہونے والا یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سیما حیدر کا معاملہ بھارت میں سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بھی زیرِ تفتیش رہا ہے جس کے بعد انھیں بھارت میں رہنے کی اجازت دی گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل