Saturday, February 21, 2026
 

صائم ایوب کی بیٹنگ فارم بحال ہوگئی تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہوگا، پونٹنگ

 



سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو اہم کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پونٹنگ نے صائم ایوب کا موازنہ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوالڈ بریوس سے کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب ایسی نوجوان صلاحیت ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر صائم چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو جائیں تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا۔ Ricky Ponting thinks Saim Ayub could be one to watch for Pakistan in the Super 8 stage at #T20WorldCup 2026 ???? Hear his full take on the ICC Review Podcast here ???? https://t.co/iEkvxOVZso pic.twitter.com/dLen7sdZWe — ICC (@ICC) February 20, 2026 تاہم موجودہ ٹورنامنٹ میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر مستقل رہی ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف انہوں نے 24 رنز بنانے کے ساتھ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ امریکا کے خلاف 19 رنز اسکور کیے مگر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارت کے خلاف میچ میں وہ صرف 6 رنز بنا سکے لیکن 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ میں انہوں نے 14 رنز بنائے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ رواں سال کھیلے گئے آخری 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صائم نے 142 رنز بنانے کے ساتھ 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ان کی آل راؤنڈ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے گروپ اے میں تین فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے مقابلہ کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل